سیشن کورٹ نے برطانوی نثزاد لڑکی کی اندراج مقدمے کی درخواست

(اہم ترین /میڈیا92نیوز)  سیشن کورٹ نے برطانوی نثزاد لڑکی کی اندراج مقدمے کی درخواست پر تھانہ ستوکتلہ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے ثناء ملک کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ واپڈہ ٹاون میں ایک کنال کے گھر پر ارشد سمیت دیگر ملزموں نے زبردستی قبضہ کرلیا ہے اور وہاں سے موجود قیمتی سامان بھی چوری کرلیا ہے۔پولیس تھانہ ستوکتلہ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج نہیں کررہی۔درخواست زگار نے استدعا کی کہ عدالت ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے برطانوی شہری لڑکی کی درخواست پر پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت آج تک کے لیے ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

عمران ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: گھریلو ملازم کا بیان

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور …