تازہ ترین

عدالتی احکامات نہ ماننے پر جی ایم سوئی گیس کو گرفتار کرنے کا حکم

لاہور(عدالتی رپورٹر) سیشن کورٹ نے عدالتی احکامات نہ ماننے پر جی ایم سوئی گیس کو گرفتار دے دیا۔عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر گرفتاری کا حکم دیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج فرقان احمد نے شہری شاداب یونس کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود جی ایم قیصر مسعود سوئی گیس کا کنکشن بحال نہیں کررہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت توہین عدالت کی کاروائی کرنے کا حکم جاری کرئے۔عدالت نے جی ایم سوئی گیس کو متعدد بار عدالت میں ذاتی حثیت سے طلب کررکھا تھا۔تاہم عدالت پیش نہ ہونے پر عدالت نے جی ایم سوئی گیس کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

Back to top button