(اہم ترین /میڈیا92نیوز) میں لیگی ایم این اے سہیل شوکت بٹ کی درخواست ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عرفان بسیرا نے سہیل شوکت بٹ کی درخواست ضمانت منظور کی۔عدالت نے سہیل شوکت بٹ سمیت استغاثہ کے دیگر تمام ملزمان کو طلب کررکھا تھا
عدالت کے روبرو ایم این اے سہیل شوکت بٹ اپنے وکیل فرہاد علی شاہ ایڈوکیٹ کے ہمراہ پیش ہوئے اور عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بابر بٹ کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔دیرینہ مخالفت کی وجہ سے نام ایف آئی آر میں درج کروایا گیا۔تاہم پولیس نے تفتش میں بے گناہ قرار دیا ہے۔ملزم سہیل شوکت بٹ نے استدعا کی کہ عدالت درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے سہیل شوکت بٹ کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔اور استغاثہ کیس کی سماعت 14 اپریل تک ملتوی کردی۔
