تازہ ترین

سپریم کورٹ نے نواز شریف کےخلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی

اسلام آباد (میڈیا92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔ توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی پر خارج کی گئی۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست عدم پیروی کی وجہ سے خارج کر دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج ہو چکی ہے

Back to top button