لاہور (میڈیا92نیوز) سپریم کورٹ بار کے نائب صدر قمر قریشی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف مسلسل عدلیہ کے خلاف تقاریر کررہے ہیں۔چیف جسٹس پاکستان آئین کے مطابق عدلیہ مخالف تقاریر کا ازخود نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بار کے نائب صدر قمر قریشی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف عالیہ مخالف تقاریر بند کرئے ورنہ وکلاء کالے کوٹ کی عزت کی خاطر وکلاء سڑکوں پر ہونگے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار اور وکلاء اعلی عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔نوازشریف عدلیہ کو دھمکانے کی کوشش کررہے ہیں۔سپریم کورٹ بار کے نائب صدر نے دوان پریس کانفرنس کہا کہ اپوزیشن میں نوازشریف مخالفین کے خلاف ازخود نوٹسز کو آئینی قرار دیتے تھے۔نوازشریف عدلیہ پر تنقید کو فوری بند کرئے۔قمر قریشی نے واضح کیا کہ اگر نوازشریف عدلیہ مخالف تقریر بند نہیں کرتے تو وکلاء سٹرکوں پر نکلے گے
