(اہم ترین/میڈیا 92نیوز) کے مطابق سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اسلام نگر شاہدرہ کی انتظامیہ نے معصوم بچوں کو تعلیم دینے کی بجائے مزدوری پر لگا دیا۔ بستے اٹھائے، ہاتھوں میں کتابیں تھامے بچے سکول آئے تو انتظامیہ نے انہیں کرسیاں اٹھانے پر لگا دیا۔
بچوں کا کہنا ہےکہ کچھ روز قبل انتظامیہ نے فرنیچر کی کمی کے باعث پرائیویٹ سکول سے امتحانات کے لیے کرسیاں مانگی تھیں۔ امتحانات ختم ہوتے ہی بچوں کو کرسیاں واپس کرنے پر لگا دیا گیا۔