لاہور: لاہور کے علاقے چوہنگ میں مال مویشی بیچنے آئے بیوپاریوں کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ چھ ڈاکو بیوپاریوں سے تیس لاکھ نقدی اور موبائل لیکر فرار ہو گئے۔ مزاحمت کے دوران دو بیوپاری زخمی ہو گئے جہنیں طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب زخمیوں کے لواحقین نے پولیس کو کارروائی کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفاتری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔
