مہم سازی جوش وخراش کے ساتھ جاری ، پنجاب اسمبلی کے 3ارکان تحریک انصاف میں آج شمولیت کا اعلان کریں گے ، ذرائع

اسلام آباد (میڈیا92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی مہم سازی جوش وخراش کے ساتھ جاری ہے اسی دوران پنجاب اسمبلی کے متعد ارکان نے عمران خان کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔پنجاب اسمبلی کے آزاد ایم پی اے احسن ریاض فتیانہ کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد مزید 3ارکان اسمبلی آج (منگل کو) بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم پی اے شہاب الدین آج تحریک انصاف میں شامل ہوں گے۔ پی پی 229 پاکپتن سے احمد شاہ کھگہ ق لیگ چھوڑ کر پی آئی ٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے جبکہ مخدوم انور عالم بھی آج تحریک انصاف کا حصہ بن جائیں گے۔ عمران خان 8اپریل کو ممبر سازی مہم کے لیے راولپنڈی روانہ ہوں گے جہاں وہ پیر ودھائی ، چوہڑ چوک اور صدر جی پی اومیں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …