محمکہ ریونیو ضلح شیخوپوڑہ میں وفاق اور صوبائی حکومت کی 800 ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی پر قبضے، حکام بےبس

لاہور(عدنان بٹ سے)بورڈ آف ریونیو کے ممبر جوڈیشل6 کی انسپکشن نے ضلع شیخوپورہ میں صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کی 850ایکڑ سرکاری اراضی پر کئے جانے والے قبضے کا پول کھول دیا،تحصیل مریدکے 344ایکڑ قبضے کے ساتھ نمبر ون جبکہ شرقپور 260ایکڑکے ساتھ دوسرے، شیخوپورہ 82ایکڑ کے ساتھ تیسرے ،فیروزوالہ 63ایکڑ کے ساتھ چوتھے جبکہ صفدر آباد 6ایکڑ سرکاری زمین پر بااثر افراد کے قبضے کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا ،ممبر جوڈیشل 6نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو سرکاری زمین کو 30دن واہ گزار کروانے اور قابضین سے تاوان وصولی کا الٹی میٹم دے دیا ،لاہور اور شیخوپورہ کے بعد ضلع ننکانہ اور قصور میں بھی بہت جلد لینڈ مافیا کے خلاف سرکاری اراضی کو واہ گزار کروانے کے لئے آپریشن کیا جائے گا ،ترجمان بورڈ آ ف ریونیو تفصیلات کے مطابق بورڈ آف ریونیو کے ممبر جوڈیشل 6کی جانب سے سال 2017میںضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالا،مریدکے،شرقپور،صفدر آباد اور شیخوپورہ میں لینڈ مافیا کے قبضے میں سرکاری زمین کے حوالے سے کی جانے والی انسپکشن میں ضلع شیخوپورہ میں صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کی 850ایکڑ سرکاری اراضی پرقبضے کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے 344 ایکڑ 1کنال اور 10مرلہ پر لینڈ مافیا کے قبضے کے ساتھ پہلی پوزیشن جبکہ شرقپور 260 ایکڑ 2کنال اور 19مرلہ، شیخوپورہ 182ایکڑ 5کنال اور 12 مرلہ جبکہ فیروزوالہ 63 ایکڑ 4کنال اور 1مرلہ جبکہ صفدر آباد 6ایکڑ سرکاری زمین پر بااثر افراد قبضے کے ساتھ بالترتیب دوسرے ،تیسرے ،چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں ، قابضین نے پختہ تعمیرات کے ساتھ ،گھر ،حویلیاں اور ڈیرے بنا رکھے ہیں جن میں سے اکثریت ان افراد کی ہے جو یا تو سیاسی افراد ہیں یا ان کی پشت پناہی سیاسی افراد کررہے ہیں،14جولائی 2017کو ممبر جوڈیشل 6 کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ میں ضلع شیخوپورہ کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہنگامی بنیادوں پر صوبائی اور وفاقی حکومت کی سرکاری زمین کو 30دن کے اندر واہ گزار کروانے اور اور جتنا عرصہ سرکاری زمین قابضین کے استعمال میں رہی ہے اس حساب سے ان سے تاوان وصول کا الٹی میٹم اور ہدایات جاری کر دی ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر ز کی جانب سے کئے جانے والے اس آپریشن کی ڈائریکٹر نگرانی ڈسٹرکٹ کلکٹر شیخوپورہ کریں گے جو ایک ماہ بعد اپنی رپورٹ کمشنر لاہور ڈویژن کو جمع کروائیں گے ،بورڈ آف ریونیو کے ترجمان نے کہاہے کہ لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع میں سرکاری قابضین سے تما م زمین کو واہ گزار کروایا جایا گا ،پہلے ضلع لاہور میں ناجائز قابضین سے سینکڑوں ایکڑ زمین واہ گزار کروائی گئی ہے،جس کے بعد اس آپریشن کو شیخوپورہ میں لانچ کیا جارہا ہے ،جس کے بعد ضلع قصور اور ضلع ننکانہ میں وفاقی اور صوبائی حکومت کی اراضی کو ہر قیمت پر لینڈ مافیا سے واہ گزار کروانے کے لئے آپریشن لانچ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …