واپڈاسے تنازع کے باعث لیسکوانڈرگراؤنڈ ٹرانسمیشن لائن بچھانے میں ناکام..

لاہور (اہم خبریں /میڈیا 92نیوز )لیسکو نے انڈر گرائونڈ 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا منصوبہ 31 مارچ تک مکمل کرنا تھا، اس سے قبل جنوری میں منصوبہ مکمل کرنے کی تاریخ دی گئی تھی تاہم منصوبہ نا مکمل ہونے پر 31 مارچ کی تاریخ دی گئی، لیسکو میں ٹرانسمیشن لائن کی مدد سے تین گرڈ سٹیشنز کو آپس میں ملایا جا رہا ہے جس میں سنی ویو کو میکلورڈ روڈ جبکہ میکلورڈ روڈ کو قرطبہ گرڈ سٹیشن سے ملایا جائیگا۔

انڈر گراونڈ منصوبے کو جنوری میں مکمل ہونا تھا تاہم واپڈا سے تنازعہ کی وجہ سے تاخیر ہوئی، تاہم لیسکو نے کم لوڈ کی بنیاد پر عارضی طور پر سنی ویو سے میکلورڈ روڈ سرکٹ انرجائز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …