پیمرا کا جیو کے تمام چینلز 24 گھنٹوں میں اصل پوزیشن پر بحال کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (میڈیا92نیوز)کسی بھی چینل کی بندش یا پوزیشن کی تبدیلی کے احکامات نہیں دیے،پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے جیو کے چینلز کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے کیبل آپریٹرز کو 24 گھنٹوں میں تمام چینلز کو اصل پوزیشن پر بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یمرا کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق اتھارٹی نے کسی بھی چینل کی بندش یا پوزیشن کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی احکامات جاری نہیں کیے اس لیے کسی بھی لائسنس یافتہ ٹی وی چینل کی بندش پیمرا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ جیو سمیت تمام لائسنس یافتہ ٹی وی چینلز کی نشریات کو کیبل نیٹ ورکس پر یقینی بنائیں۔
پیمرا کے مطابق اگر ہدایات پر عمل نہ کیا گیا تو پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 30 کے تحت کیبل آپریٹرز کے لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے۔پیمرا نے قوانین کی خلاف ورزی پر وطین ملٹی میڈیا لاہور، ورلڈ کال کیبل لاہور اور کراچی کے لائسنسوں کی معطلی کا نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …