بھارت حقِ خودارادیت کی تحریک کو نہیں دبا سکتا، آرمی چیف

(قومی خبریں /میڈیا 92نیوز )
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت طاقت کے زور پر حقِ خودارادیت کی تحریک کو نہیں دبا سکتا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کا معصوم کشمیریوں پر ظلم انتہائی قابلِ مذمت ہے۔

آرمی چیف نے ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کی بھی پرزور مذمت کی اور کہا کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پرمقیم شہری آبادی پر گولہ باری بھی وحشیانہ عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …