لاہور (میڈیا پاکستان)پاکستان عوامی تحریک (pat) آج لاہور کے استنبول چوک پر جلسے کی تیاریاں کر رہی ہیں ، کرسیاں اور سٹیج سج گئے ہیں ، لاہور ہائیکورٹ نے بھی جلسے کیلئے گرین سگنل دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک آج لاہور کے استنبول چوک میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کر رہی ہے جس کے لیے کرسیاں اور سٹیج سج گئے ہیں ۔
عوامی تحریک نے مال روڈ کے چیئرنگ کراس پر جلسے کا اعلان کیا تھا لیکن لاہور ہائیکورٹ نے انہیں کسی بھی جگہ جلسے کرنے سے روک دیا تھا۔
آج لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے طاہر القادری کو مال روڈ کے استنبول چوک میں دھرنے کی اجازت دی ہے ۔
