کراچی (تازہ ترین / میڈیا92 نیوز)سمیت سندھ بھر میں گرمی کی شدت میں بتدریج کمی آرہی ہے، سندھ کے کئی شہروں میں گرد آلود ہوائیں چلنے لگیں۔
ملک کے بیشترشہروں میں بادلوں اورسورج کے درمیان آنکھ مچولی کاسلسلہ جاری ہے، سندھ کے کئی شہروں میں گرد آلود ہواؤں سےگرمی کی شدت میں کم ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم مالاکنڈ،اسلام آباد، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہونے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
ملک کے میدانی علاقوں میں کئی دن سے جاری گرمی کی شدید لہر میں کچھ کمی ہوئی ہے، بالائی علاقوں میں ابرآلود ہونے کی وجہ سے موسم کافی خوشگوار ہے۔
بدین میں گرد آلود ہواؤں سے شہری پریشان تو ہیں، لیکن ہواؤں نے موسم کو کافی حد تک تبدیل کردیا ہے۔
ادھر جیکب آباد، پڈعیدن سمیت کچھ شہروں میں صبح کے وقت آسمان پر بادل ہونے کے باعث ہلکی ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں جس سے گرمی شدت میں کچھ کمی آگئی۔
پنجاب کے شہروں میں حبس سے شہریوں کا برا حال ہے، بلوچستان میں دوپہر کے وقت گرمی کی شدت بڑھ جاتی ہے۔
ادھر خیبر پخونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی فاٹا کے کچھ علاقے بدستور بادلوں میں لپیٹ میں ہیں۔