دیکھنا ہے سینیٹ کی خرید و فروخت میں عمران خان حصہ دار تو نہیں، خواجہ آصف

سیالکوٹ: (میڈیا92نیوز)وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس بات کو بھی دیکھنا چاہیے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے دوران ہونے والی خرید و فروخت میں عمران خان حصہ دار تو نہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان اتحاد سے عمران خان کا مالی فائدہ اٹھانا حیرانی کی بات نہیں ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ چئیرمین سینیٹ ممبران کی خرید و فروخت سے بنے اور پی ٹی آئی ممبران کی پریس کانفرنس سے وزیراعظم کی بات کی تصدیق ہوگئی ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان بکے ہیں اور انہوں نے پیسے بھی وصول کیے تاہم اب یہ دیکھنا ہے کہ اس خریدو فروخت میں عمران خان حصہ دار تو نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عمران ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: گھریلو ملازم کا بیان

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور …