پیر اورمرید کااحترام قائم رہنا چاہیےتھا،احمدرضامانیکا نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی

پاکپتن(میڈیا92نیوز) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری مانیکا کے سابق دیور سابق رکن قومی اسمبلی احمد رضا مانیکا نے بھی تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی پاکپتن کے ضلعی صدر احمد رضا مانیکا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان جتنی بار پاکپتن تشریف لائے ، کسی عہدیدار کو ملے بغیر واپس چلے گئے ، لیڈر شپ کو اپنی ٹیم کا پتہ ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی سطح پر 8 سے 10 چیرمین ان کے ساتھ ہیں، جلد کسی جماعت میں شمولیت کافیصلہ کروں گا اور الیکشن بھی لازمی لڑوں گا۔
احمد رضا مانیکا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیر اور مرید کا احترام قائم رہنا چاہیے تھا، عمران خان کے فیصلے سے پاک پتن والے ناخوش ہوئے، لوگ ان آستانوں پر عقیدت کے لیے آتے ہیں، خان صاحب جتنی بار پاکپتن آئے، کسی عہدیدار سے نہ ملے.

یہ بھی پڑھیں

عمران ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: گھریلو ملازم کا بیان

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور …