محکمہ پولیس جدید آلات سے محروم، پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع

(میڈیا پاکستان ): مسلم لیگ ق نے محکمہ پولیس کے جدید آلات سے محروم ہونے پر تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کی جانب سے ایم پی اے چوہدری عامر سلطان چیمہ نے محکمہ پولیس کے جدید آلات سے محروم ہونے پر تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی۔ التوائے کار کے مطابق محکمہ پولیس کے پاس جدید آلات نہ ہونے سے سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں دشواری پیش آرہی ہے۔ اشتہاری ملزمان کو پکڑنے کے لئے موبائل لوکیٹر حساس اداروں سے مانگنے پر مجبور ہیں۔ اربوں روپے کے فنڈز ہونے کے باوجود موبائل لوکیٹر موجود نہیں۔
متن کے مطابق پولیس ملزمان کی پہلے موبائل کمپنیوں سے لوکیشن پتہ کراتی ہے، اسکے بعد حساس اداروں سے لوکیٹر ادھار مانگتی ہے، تب تک ملزمان اپنی جگہ تبدیل کرکے فرار ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے پولیس کی ساری کاوش بے کار جاتی ہے، لاہور پولیس ایک سال سے لوکیٹر مانگ رہی ہے، لیکن تاحال لاہور پولیس کو موبائل لوکیٹر نہیں ملا۔
التوائے کار میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت پولیس کو جدید آلات سے آراستہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …