مارگلہ کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا

اسلام آباد: (میڈیا92نیوز)وفاقی دارالحکومت میں مارگلہ کی پہاڑیوں کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے پاک فوج کے جوان واقع کالنجر گاؤں پہنچ گئے۔اسلام آباد میں مارگلہ کے جنگلات میں لگی آگ پرابھی تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے جبکہ پاک فضائیہ اور آرمی کے ہیلی کاپٹرز مارگلہ جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق پاک فضائیہ اور آرمی کے ہیلی کاپٹر مارگلہ جنگلات میں لگی آگ بجھارہے ہیں جبکہ پاک فوج کے جوان مقامی آبادی کی حفاظت پر بھی مامور ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان گلوبل وارمنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے موسموں میں شدت آگئی ہے، مارگلہ کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے پاکستان میں جنگلات کے سکڑنے کی رفتار مزید تیز ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …