اسلام آباد:(میڈیا 92نیوز) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہےکہ وہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد مستقل پاکستان آجائیں گی۔
جیونیوز کے سینئر اینکر حامد میر کو دیئے گئے انٹرویو میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ پاکستان واپسی میں حکومت اور فوج نے مدد کی، تعلیم مکمل کرنے کے بعد مستقل واپس آجاؤں گی۔
اپنا ملک نہیں چھوڑنا چاہتی تھی، علاج کیلئے باہر جانا پڑا،ملالہ
انہوں نے کہا کہ میں نے ٹی وی دیکھنا بند کردیا ہے، صرف تعلیم پر توجہ ہے۔
ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھاکہ پاکستان بہتر ہورہا ہے، اگلے سال کا پی ایس ایل مزید اچھا ہوگا۔
ملالہ یوسف زئی کا پاکستان واپسی پر جیو نیوز کو سب سے پہلا انٹرویو آج شام 7 بج کر 15 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔
واضح رہےکہ ملالہ یوسف زئی ان دنوں پاکستان میں ہیں جہاں ان کے اعزاز میں گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔