ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹیوں کے ماہانہ بنیادوں پر 2 اجلاسوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے ۔ شاہین خالد بٹ

لاہور (میڈیا92نیوز)ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹیوں کے ماہانہ بنیادوںپر 2 اجلاسوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے ۔ شاہین خالد بٹ
کمیٹیوں کے اجلاس کی کارروائی کو باقاعدگی سے او پی سی ویب پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے۔محکمانہ اجلاس سے خطاب
لاہور30 مارچ-:…. وائس چیئرپرسن اوورسیزپاکستانیزکمیشن (اوپی سی)پنجاب ، سینیٹر کیپٹن(ر) شاہین خالد بٹ نے کہا ہے کہ سمندر پارمقیم پاکستانیوں کے مسا ئل کے جلد از جلد حل کیلئے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کا کردار خصوصی اہمیت کا حامل ہے ، ان کمیٹیوں کے چیئرپرسنز ماہانہ بنیادوں پردواجلاسوں کا انعقاد یقینی بنائیں ۔ ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے اجلاس کی کارروائی کو باقاعدگی سے او پی سی ویب پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ان کے کیسوں پر ہونے والی پیشرفت سے مکمل طورپر آگاہ رکھاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی مضبوطی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا خصوصی کردار ہے اور وہ ایسے سفیر ہیں جنہوں نے اپنی محنت سے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیاہے۔ اجلاس کے دوران اوور سیز پاکستانیوں کی متعدد شکایات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور وائس چیئرپرسن او پی سی نے ان کے حل کیلئے ضروری ہدایات بھی جاری کیں

یہ بھی پڑھیں

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان …