اوورسیز پاکستانیز کمیشن کی معاونت سے سمندرپارمقیم پاکستانی کو 13 کروڑ روپے واپس مل گئے

لاہور(میڈیا92نیوز)اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب کی معاونت سے سمندرپارمقیم پاکستانی کو اس کے 13کروڑ روپے واپس مل گئے ہیں۔ وائس چیئرپرسن اوپی سی ،سینیٹر شاہین خالد بٹ کی موجودگی میںفریقین کے درمیان معاہدہ عمل میں لایا گیا ۔سینیٹر شاہین خالد بٹ نے بتایا کہ جاپان میں مقیم الطاف محمود بٹ نے شکایت درج کروائی کہ انہوں نے موضع ہڈیارہ،لاہور میں 240 کنال زمین خریدی لیکن بعض افراد نے زمین اپنے نام منتقل کروالی ہے،انہیں ان کی رقم واپس دلائی جائے۔ اس شکایت کے بعد تمام فریقین کا کئی نشستوں میں موقف سنا گیا اورڈی جی سید جاوید اقبال بخاری، ایڈیشنل ڈی جی ڈی آئی جی آغا یوسف، ڈائریکٹرز اسد نعیم ، راجہ زبیر ، عشرت اللہ نیازی اور دیگر سٹاف کی بھر پور کوششوں سے اوورسیز پاکستانی کو اس کے 13کروڑ روپے واپس دلادیے گئے۔ معاہدہ کروانے میں سرپرست مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ انجم محمود بٹ، خالد محمود بٹ اور شاہ ر خ بٹ نے بھی اہم کردار ادا کیا ۔ فریقین نے ایک دوسرے پر کئے گئے مقدمات بھی واپس لے لئے ہ

یہ بھی پڑھیں

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن ، …