کوئٹہ: پی ٹی آئی کے دو دھڑوں کا جھگڑا،عمران تقریرچھوڑ کر چلے گئے

کوئٹہ:(میڈیا92نیوز) پی ٹی آئی کے دو دھڑوں کا جھگڑا، عمران خان خطاب چھوڑ کر چلے گئے، کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خطاب کے دوران کارکن آپس میں لڑ پڑے جس کی وجہ سے عمران خان کو خطاب ادھورا چھوڑ کر واپس جانا پڑا۔
پی ٹی آئی بلوچستان کے زیر اہتمام میٹروپولیٹن کارپوریشن کے قریب ممبرشپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا اور عمران خان کو کیمپ کا افتتاح اور خطاب کرنا تھا۔
عمران خان کیمپ میں پہنچے اور خطاب شروع کیا تاہم ابھی انہوں نے دو جملے ہی کہے تھے کہ پی ٹی آئی کے نور محمد دمڑ گروپ کے کارکنوں نے صوبائی قیادت کےخلاف نعرے بازی شروع کردی۔
پی ٹی آئی کے نور محمد دمڑ گروپ کے کارکنوں نے صوبائی قیادت کےخلاف نعرے بازی کی
عمران خان نے کارکنوں کو روکنے کی کوشش کی تاہم صورتحال قابو سے باہر ہونے پر عمران خان خطاب ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔
اپنے مختصر خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔
بدنظمی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خطاب چھوڑ کر واپس روانہ ہوگئے جس کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کا جھگڑا شروع ہوگیا۔
عمران خان کے نہ رکنے پر کارکن دل برداشتہ ہوگئے اور پارٹی بینرز جلادیے، پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت کےخلاف نعرے بھی لگائے جبکہ ایئرپورٹ روڈ پراحتجاج کے دوران مشتعل کارکنوں نے عمران خان کی گاڑی پر کرسی بھی اچھالی۔
قبل ازیں صبح کے وقت ایئرپورٹ روڈ پر عمران خان کے استقبال کے لیے لگائے گئے کیمپ کے قریب بھی کارکن آپس میں لڑ پڑے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: گھریلو ملازم کا بیان

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور …