(میڈیا پاکستان) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ایک اور احسن قدم، اخبار اور دیگر پرنٹنگ پیپرز پر اشیاء فروخت نہیں ہوں گی، فوڈ اتھارٹی نے پرنٹنگ پیپرزپر اشیاء کی فروخت پرپابندی لگادی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کے مطابق شہری صرف فوڈ گریڈ پیکنگ میٹریل استعمال کریں، پرنٹنگ پیپرز پر تلی ہوئی اشیاء کے استعمال سے پرہیز کریں، پیپرز پر تلی ہوئی اشیاء کینسر کا سبب بن سکتی ہیں۔
