لاہور:(میڈیا92نیوز)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق نیب لاہور میں اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں نیب لاہور کی جانب سے طلبی کا نوٹس ملنے پر پیش ہوئے جب کہ نیب نے ان کے بھائی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو کل طلب کر رکھا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق نیب کی تین رکنی ٹیم نے خواجہ سعد رفیق سے تحقیقات کیں اور انہوں نے نیب کی جانب سے دیے گئے سوالنامے کے جوابات دیے۔
پیشی سے قبل خواجہ سعد رفیق نے ایک ٹوئٹ بھی کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایک اور پیشی، ایک اور طلبی۔
وزیر ریلوے نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی جس پر فیض احمد فیض کی غزل کے چند اشعار بھی درج تھے۔