میڈیا کو بتانا ضروری نہیں کہ راؤ انوار اتنے دن کہاں تھے، آئی جی سندھ

کراچی (میڈیا92نیوز)سندھ پولیس کے سربراہ اللہ ڈنو خواجہ کا کہنا ہے کہ نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار سابق ایس ایس پی راؤ انوار کو کوئی پروٹوکول نہیں دیا جارہا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے کہا کہ راؤ انوار کی سیکیورٹی ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ راؤ انوار کے اکاؤنٹ بحال کردیے گئے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ گرفتاری پیش کرنے سے قبل راؤ انوار اتنے دن تک کہاں تھے تو آئی جی سندھ نے کہا کہ ’راؤ انوار کہاں تھے میڈیا کو بتانا ضروری نہیں‘۔
خیال رہے کہ 21 مارچ کو نقیب اللہ محسود قتل کیس میں نامزد معطل ایس ایس پی راؤ انوار اچانک اسلام آباد میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیش ہوئے تھے جہاں سے انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔
بعد ازاں اسی روز راؤ انوار کو سخت سیکیورٹی میں کراچی منتقل کردیا گیا تھا اور 22 مارچ کو انہیں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے راؤ انوار کو 30 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عمران ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: گھریلو ملازم کا بیان

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور …