اسلام آباد(میڈیا92نیوز)وزیراعظم شاہدخاقان عباسی، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کے لیے بغیر پروٹوکول سپریم کورٹ میں پہنچ گئے اور اس ملاقات کو غیرمعمولی قرار دیا جارہا ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بغیر پروٹوکول سپریم کورٹ پہنچے تو چیف جسٹس نے دروازے پر ان کا استقبال کیا اور دونوں کے درمیان ملاقات شروع ہوئی۔
خیال رہے کہ دونوں جانب سے اس ملاقات کے حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی وزیراعظم اور چیف جسٹس کے درمیان ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں