آصف علی زرداری کے بعد بلاول بھی آج لاہور پہنچیں گے

(میڈیا پاکستان) سابق صدرآصف علی زرداری کے بعد بلاول بھٹوزرداری کابھی لاہورآنے کافیصلہ کر لیا آج لاہورپہنچیں گے،سابق صدر نے پارٹی رہنماوں کا اجلاس آج بلاول ہاوس میں طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق لاہورمیں سیاسی موسم گرم ہے،بلاول ہاوس میں سیاسی سرگرمیاں زورپکڑرہی ہیں،آصف علی زرداری کے بعداب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے بھی لاہورمیں ڈیرے ڈالنے کافیصلہ کرلیاہے۔
لاہورمیں پارٹی رہنماؤں کیساتھ اعلیٰ سطحی مشاورت کریں گےجبکہ حکومت کیخلاف بھرپورسیاسی منصوبہ بندی کے لیے ایک مشاورتی اجلاس طلب کرلیاگیاہے، صدر وسطی پنجاب قمر الزمان کائرہ ،سیکرٹری اطلاعات مصطفی نواز کھوکھر، شوکت بسرا، ثمینہ خالد گھرکی اور عزیز الرحمان چن سمیت دیگر رہنما شریک ہوں گے۔
اجلاس میں این اے ایک سو بیس کی الیکشن مہم اور دیگر سیاسی سرگرمیوں پر مشاورت کی جائے گی،پیپلز پارٹی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر اپوزیشن جماعتوں سے ملاقاتیں بھی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …