ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی تصاویر سپیڈو بسوں سے اتارنے کا کیس

لاہور(میڈیا92نیوز) ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی تصاویر سپیڈو بسوں سے اتارنے کا کیس داخل کر لیا گیا ہے۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں شہری اظہر عباس کی جانب درخواست دائر کی گئی تھی کہ شہباز شریف کی تصاویر سپیڈو بسوں سے اتاری جائیں۔ درخواست دائر کا موقف تھا کہ شہباز شریف کی تصاویر بسوں میں لگا کر ان کی تشہیر کی جا رہی ہے جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …