کیپٹن صفدر پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام: چیئرمین نیب کا تحقیقات کا حکم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ میڈیا92نیوز) چیئرمین نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔
قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نیب نے نوازشریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔
چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس میں کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مانسہرہ میں 300 کنال زمین، 30 کنال کا پلاٹ،ایک کنال کا گھر، ٹاؤن شپ مانسہرہ میں فلور مل کے مبینہ الزامات کی بھی جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کابینہ ڈویژن سے پی ایم گلوبل سسٹینیبل ڈیولیپمنٹ گول اچیومنٹ پروگرام کے تحت 9 ارب روپے کیپٹن (ر) صفدر کو غیر قانونی طور پر دینے کے مبینہ الزامات کی بھی جانچ پڑتال ہوگی۔
نیب اجلاس میں میسرز ایز گارڈن نائن اور میسرز ایگری ٹیک لمیٹڈ اور دیگر کے خلاف انکوائری میں احمد ہمایوں شیخ اور علی جہانگیر صدیقی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …