نواز شریف کی میڈیا نشریات پر پابندی کی درخواست سماعت کے لیے فل بینچ کو ارسال

لاہور(کورٹ رپورٹر میڈیا92نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقاریر اور بیانات کی میڈیا نشریات پر پابندی کےلئے دائر درخواست سماعت کےلئے فل بنچ کو بھجوا دی۔تفصیلات کے مطابق جسٹس مامون رشید شیخ نے جاوید اقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے پانامہ کیس فیصلہ کے بعد نواز شریف مسلسل عدلیہ مخالف تقاریر کر رہے ہیں، نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر بغاوت کے زمرے میں آتی ہیں اور ان تقاریر سے ملکی سالمیت اور نسلی امتیاز کو فروغ مل رہا ہے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے انہی وجوہات کی بنا پر قائد ایم کیو ایم کی تقاریر پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے، عدالت نواز شریف کی تقاریر کی نشریات اور اشاعت پر پابندی عائد کرے۔عدالت نے درخواست سماعت کےلئے فل بنچ کو ارسال کردی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …