طیاروں کی کمی،فنی خرابیوں کے باعث 30 پراوزیں متاثر،15 تاخیر کا شکار

(میڈیا پاکستان) طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث 30 پروازیں متاثرہوئیں جن میں سے 15 منسوخ جبکہ 15 تاخیر کا شکارہوئیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز،پی کے 759 اورپی کے 760 منسوخ ہویئں، پی آئی اے کی اوسلو جانے والی پرواز پی کے 751اوراوسلو سے آنےوالی پرواز پی کے 752 منسوخ ہو ئی جبکہ پی آئی اے کی دوحہ سے آنے والی پرواز،پی کے 290 بھی منسوخ ہو گئی۔
پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی پروازپی کے 263اورابوظہبی سے آنے والی پرواز پی کے 264 منسوخ ہوئی ،پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 322اورکوئٹہ سے آنے والی پرواز پی کے 323 منسوخ ہویئں۔
پی آئی اے کی رحیم یار خان جانےوالی پرواز پی کے651اوررحیم یار خان سے آنےوالی، پرواز پی کے 651 بھی منسوخ ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 404اورکراچی جانے والی پرواز 405 منسوخ ہوگئی ایئربلیو کی شارجہ جانے والی،پرواز 412اور شارجہ سے آنےوالی،پرواز 413 منسوخ ہویئں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …