عوام 31 مارچ تک ووٹرزلسٹوں میں کوائف درستی کیلئے8300 پرایس ایم ایس کریں.الیکشن کمیشن

اسلام آباد:(بیورورپورٹ میڈیا92نیوز) عام انتخابات کے لئے ووٹر لسٹیں الیکشن کمیشن اور یو سی دفاتر میں آویزاں کردی گئیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عوام 31 مارچ تک ووٹرز لسٹوں میں اپنے کوائف درست کراسکتے ہیں اور وفات پانے والے افراد کے عزیز ان کا ووٹ منسوخ کرائیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شہری نئے ووٹ کے اندراج، تبدیلی اور کوائف کے لیے فارم جمع کرائیں جب کہ ووٹ کے اندراج کا فارم اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔
الیکشن کمیشن نے ووٹروں کو ہدایت کی ہے کہ 31 مارچ تک ووٹر لسٹوں میں کوائف تبدیل کرائے جاسکتے ہیں جب کہ ایڈریس کی تبدیلی شناختی کارڈ پر درج ایڈریس کے مطابق کی جائے گی اور نیا ایڈریس لکھوانے کے لئے پہلے شناختی کارڈ پر ایڈریس تبدیل کرانا ہوگا۔
الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ ووٹ اندراج کا مقام جاننے کے لئے شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …