نیب لاہور نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو دوبارہ طلب کر لیا

لاہور(میڈیا92نیوز) نیب لاہور نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو دوبارہ طلب کر لیا۔ خواجہ برادران کو پیراگون کیس میں طلب کیا گیا۔
نیب لاہور نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو 28 مارچ کو طلب کر لیا۔ جبکہ خواجہ سلمان رفیق کو بھی 29 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا گیاہے۔
خواجہ برادران کو اس سے قبل 22 مارچ کو طلب کیا گیامگر وہ پیش نہ ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے وکیل کو بھیج کر نیب لاہور سے وقت بڑھانے کی استدعا کی تھی۔ دونوں بھائیوں کو پیراگون ہائوسنگ میں بطور پارٹنر جواب دائر کرنے کیلئے بلایا گیا ہے۔چیئرمین نیب نے پیراگون ہائوسنگ کے خلاف باقائدہ تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ جس میں خواجہ برادران کو بطور پارٹنرز نیب لاہور نے طلب کیا

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …