سپریم کورٹ نے اورنج لائن منصوبہ مکمل کرنے کیلئے ڈیڈ لائن دیدی

لاہور(میڈیا92نیوز)اورنج لائن سنٹرل سٹیشن کی زیر زمین کھدائی شروع، ٹریفک کی روانی کے لیے سڑکوں کی تعمیر جاری، سٹیشن کے چار داخلی راستوں کے سول ورک کا بھی آغاز کر دیا گیا۔
سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق 31 مارچ سے قبل اورنج لائن سنٹرل سٹیشن پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے جی پی او چوک پر کام کی رفتار مزید تیز کر دی گئی۔ انڈرپاس سے نکلنے والی مٹی کو ڈمپرز کے ذریعے سڑکوں کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
میو ہسپتال، انارکلی اور لکشمی چوک جانے والی سڑکوں کی تعمیر جاری ہے۔ جبکہ سینٹرل سٹیشن میں داخلے کے لیے چار داخلی راستوں کی تعمیر اور سول ورکس کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کا روڈا اور سی بی ڈی پنجاب میں سفری سہولیات کے لئے نئے نظام کی تشکیل کا فیصلہ

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روڈا اور …