ملک بھر میں سرچ آپریشنز ، بارودی مواد برآمد ، 2 سو گھروں کی تلاشی

اسلام آباد / ٹیکسلا) میڈیا پاکستان) سیکیورٹی اداروں کا دہشتگردی کیخلاف ملک بھر میں سرچ آپریشنز (search operation)جاری ہیں ، اسلام آباد میں دو سو گھروں کی تلاشی ، ٹیکسلا سے 20 کلو بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے ملک بھر میں دہشت گردی کے خآتمے کے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
اسلام آباد میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے تھانہ سہالہ کے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا ، حکام کے مطابق دوران آپریشن اسی گھروں سمیت دو سو افراد کی تلاشی لی گئی۔
دوران آپریشن پسٹل ، کلاشنکوف اور رائونڈ برآمد کر لیے گئے ، آپریشن کے دوران دو افراد کو برآمدگی اسلحہ سمیت تھانہ سہالہ منتقل کر دیا گیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔
دوسری طرف حساس اداروں اور پولیس کا ٹیکسلا میں سرچ آپریشن کے دوران20 کلو بارودی مواد ، 35 ڈیٹو نیٹر ، افغان اور یو اے ای کرنسی برآمد ہوئی ، آپریشن کے دوران 12 بندوقیں ، 8ایم ایم رائفل بھی برآمد کی گئی

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …