پارٹی کے بیانیے کیخلاف بات کرنے پرچوہدری نثار کوپارٹی ٹکٹ نہیں دیا جائے گا، پرویز رشید

اسلام آباد:(بیورورپورٹ میڈیا92نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ پارٹی کے بیانیے اور قیادت کے خلاف بات کرنے پر سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کو 2018 کے عام انتخابات میں پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔

ڈان اخبار رپورٹ کے مطابق حکمراں جماعت کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ اس وقت مسلم لیگ (ن) کے بیانیے کے خلاف بات کر رہے ہیں۔ سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں اپنے موجودہ بیانیے کے ساتھ ہی حصہ لے گی، جبکہ پارٹی کے خلاف بیان دینے والے چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ’مسلم لیگ (ن) میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی قسمت کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب اور پارٹی کے موجودہ صدر میاں شہباز شریف کریں گے‘۔

مزید دیکھیں: ‘چوہدری نثار کارویہ پیٹھ میں چھرا گھونپنے جیسا ہے’

لیگی سینیٹر کا کہنا تھا کہ اب سابق وزیر داخلہ کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ پارٹی میں رہنا چاہتے ہیں یا پھر اپنی راہیں جدا کرنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کے خلاف پاناما پیپرز کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد سے چوہدری نثار علی خان پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پالیسی اور بیانیے کے خلاف بیانات دیتے رہے تھے۔

سابق وزیر داخلہ کی جانب سے سامنے آنے والے ان بیانات کے بارے میں لیگی قیادت کا کہنا تھا کہ یہ چوہدری نثار علی خان پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں

لاہور کے 9 ٹاونز میں رجسٹریوں کی مد میں کروڑوں روپے کی ٹیکس بے ضابطگیوں کا انکشاف

لاہور (میڈیا 92 نیوز ڈیسک / رپورٹ عامر بٹ سے) لاہور کے 9 ٹاونز میں …