شہباز شریف کا صاف پانی کے پروگرام کے امور پر پیشرفت

(میڈیا پاکستان) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس ،پینے کے صاف پانی کے پروگرام کے امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پینے کے پانی کو ٹیسٹ کرنے کے لئے وزیراعلی نے موبائل لیبارٹریز کا معائنہ کیا۔ وزیراعلی نے موٹر بائیکس اورواٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا بھی معائنہ کیا،اس موقع پرشہبازشریف کا کہنا تھا کہ موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام کا منصوبہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے،عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے جدید لیبارٹریز کلیدی اہمیت رکھتی ہیں ، دیہات اور دوردراز علاقوں کے پانی کو چیک کرنے کیلئے موٹر بائیکس اورواٹرٹیسٹنگ لیبارٹریز کا قیام عمل میں لایا گیا ، اس اقدام سے پینے کے گندے پانی سے لگنے والی بیماریوں سے چھٹکارا ملے گا۔
شہبازشریف کامزید کہنا تھا کہ یہ اقدام عوام کو صاف پانی کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا،موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے لئے بہترین پروفیشنلز کا انتخاب کیا جائے گا،مفاد عامہ کے اس بڑے پروگرام کو پورے پنجاب تک پھیلایا جائے گا۔
وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ پروگرام پر پیشرفت کے حوالے سے ہفتہ وار میٹنگ کی جائے،پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کی تحصیلوں سے کیا جا رہاہے ،جس کیلئے اربوں روپے کے وسائل مختص کئے گئے ہیں،اجلاس میں چیف سیکرٹری، چیئرمین پنجاب صاف پانی ،کمپنی نارتھ چودھری عارف سعید، چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات، چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،اعلی حکام اور غیر ملکی ماہرین نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …