شیری رحمان سینیٹ میں پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر منتخب

اسلام آباد:(بیورورپورٹ میڈیا92نیوز)پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان سینیٹ میں پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر مقرر ہوگئیں۔

جیونیوز کے مطابق شیری رحمان ایوانِ بالا میں پہلی خاتون حزب اختلاف مقرر ہوگئی ہیں جس کا نوٹی فکیشن چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر سینیٹ سیکریٹریٹ نے جاری کردیا۔

شیری رحمان نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقررہونے کے بعد اپنا دفتر بھی سنبھال لیا ہے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ نیر بخاری نے شیری رحمان کی بطور اپوزیشن تقرری پر کہا ہےکہ پیپلز پارٹی کو اکثریتی ممبران کی حمایت حاصل تھی، شیری رحمان انتہائی قابل پارلیمنٹیرین ہیں، ان کی اپوزیشن لیڈر کے تقرر سے مثبت پیغام جائے گا

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …