وزیراعلی نے نوٹس نہ لیا تو میں تادم مرگ بھوک ہڑتال کروں گی: سیمل راجہ

(میڈیا پاکستان):سابق رکن پنجاب اسمبلی سیمل راجہ کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعلی پنجاب نے میرے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا نوٹس نہ لیا تو تادم مرگ بھوک ہڑتال پر مجبور ہو جاوں گی۔
لاہور پریس کلب میں سابق رکن پنجاب اسمبلی سیمل راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پہلے بیوروکریٹس اور اب عدلیہ کا غلط نام استعمال کر کے بلیک میل اور قتل کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جبکہ راجہ بشارت مجھ سمیت کئی خواتین کے گھر برباد کر چکے ہیں جبکہ پری گل آغا راجہ بشارت سے طلاق لینے کے باوجود ان کے ساتھ رہ رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ راجہ بشارت کیساتھ نکاح نامہ ان کے پاس موجود ہے اور بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر منتخب وزیراعظم کیخلاف کاروائی ہو سکتی ہے تو قوم کی بیٹیوں کے گھر خراب کرنے والوں کیخلاف بھی سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے۔
سیمل راجہ نے کہا کہ وہ پولیس اسٹیشن میں جا کر اپنے خاوند راجہ بشارت کو حبس بیجا میں رکھنے پر پری گل آغا کیخلاف درخواست دیں گی جبکہ قتل کی دھمکیاں ملنے کے باوجود پولیس کی جانب سے سیکورٹی فراہم نہیں کی جا رہی۔سیمل راجہ نے کہا کہ میرے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا وزیراعلی پنجاب نے نوٹس نہ لیا تو میں تادم مرگ بھوک ہڑتال کروں گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا

 کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ …