In this Thursday, June 15, 2017 photo, Pakistani Prime Minister Nawaz Sharif speaks to reporters outside the premises of the Joint Investigation Team, in Islamabad, Pakistan. Pakistan’s Supreme Court in a unanimous decision has asked the country’s anti-corruption body to file corruption charges against Prime Minister Nawaz Sharif, his two sons and daughter for concealing their assets. (AP Photo/B.K. Bangash)

میرے خلاف فیصلے کے نتیجے میں ڈالر 116 روپے کاہوگیا،نوازشریف

اسلام آباد(میڈیا92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ میرے خلاف فیصلے کے نتیجے میں ڈالر 116 روپے کاہوگیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ ہمارے زمانے میں ڈالر 4 سال ایک جگہ پرقائم رہا،28 جولائی کے فیصلے کے نتیجے میں ڈالر 116 روپے کا ہو گیا۔قائد ن لیگ نے کہا کہ ایسے فیصلے ملک میں ابتری اورانتشارکاباعث بنتے ہیں،جس کی وجہ سے مہنگائی بڑھتی ہے اورروپیہ کمزورہوتاہے،انہوں نے کہا کہ دنیامیں پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے،ہماری جی ڈی پی گروتھ بھی کمزورہورہی ہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہمارے زمانے میں پاکستان عزت والامقام حاصل کررہاتھا،آج کوئی حال نہیں،انہوں نے کہا کہ کہاجاتارہاہے ہم نے توہین عدالت کی لیکن 28 جولائی جیسے فیصلے خودتوہین کاباعث بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …