تازہ ترین

سپریم کور ٹ نے راﺅ انوار کے معاملے پر جے آئی ٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد (میڈیا92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کے الزامات کے حوالے سے پولیس نمائندوں پر مشتمل جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔راﺅ انوار کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد،سپریم کورٹ نے سابق ایس ایس پی ملیر کیخلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لینے،بینک اکاﺅنٹس کھولنے کا حکم۔تفصیل کے مطابق نقیب اللہ قتل کیس میں آج اچانک راﺅانوار سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہوئے ،اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے روپوشی کے حوالے سے راﺅ انوار پر برہمی کا اظہار کیا۔کیس کی سماعت کے دوران راﺅ انوار کے الزامات کے حوالے سے جے آئی ٹی بھی تشکیل دے دی گئی جس کی سربراہی ایڈ ایشنل آئی جی سندھ آفتاب پٹھان کر رہے ہیں جبکہ جے آئی ٹی میں ڈاکٹر رضوان ،ولی اللہ ،ذوالفقار لاڑک اور آزاد احمد خان بھی شامل ہیں۔سپریم کورٹ نے کمیٹی کو معاملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی۔راﺅ انوار نے سپریم کورٹ سے استدعا کی تھی کہ جے آئی ٹی میںآئی ایس آئی اور ایم آئی کے خصوصی نمائندے بھی شامل کیے جائیں ،عدالت نے راﺅ انوار کی یہ استدعا مسترد کرتے ہوئے ایم آئی اور آئی ایس آئی کے نمائندوں کو شامل نہیں کیا۔چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ قتل کیس سے آئی ایس آئی یا ایم آئی کا کیا تعلق ہے ؟۔

Back to top button