نوازشریف کا کلثوم نواز کی بیماری کے باعث لندن جانے کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(میڈیا92نیوز/ آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے لندن جانے کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا،نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ کی دوبارہ درخواست کلثوم نواز کی بیماری کے باعث دائر کی جائے گی۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنی اہلیہ کی بیماری کے باعث نیب ریفرنسز میں حاضری سے استثنیٰ کیلئے دوبارہ درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس کیلئے کلثوم نوازکی نئی میڈیکل رپورٹ بذریعہ ای میل منگوائی جائےگی اورنئی میڈیکل رپورٹ استثنیٰ کی درخواست کےساتھ جمع کرائی جائےگی۔واضح رہے کہ عدالت نے اس سے پہلے سابق وزیراعظم نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مستردکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …