نیب نے سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو طلب کرلیا

لاہور:(کورٹ رپورٹر میڈیا92نیوز) قومی احتساب بیورو(نیب) نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نیب نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سےمتعلق تفتیش کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا ہے اور اس حوالے سے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو 22 مارچ کو طلب کرلیا گیاہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ خواجہ سعد رفیق سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق انکوائری کی جائے گی۔
دوسری جانب نیب نے خواجہ سعد رفیق کے چھوٹے بھائی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو بھی 26 مارچ کو طلب کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ سلمان رفیق کوپنجاب حکومت کی کمپنیز میں کرپشن کے حوالے حوالے سے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق نیب نے گزشتہ دنوں پنجاب کے سیکریٹری صحت نجم شاہ کو بھی طلب کیا تھا اور ان سے بھی کمپنیز میں کرپشن سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی تھی۔
واضح رہےکہ نیب نے ریلوے آلات میں کرپشن کے حوالے سے سعد رفیق کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سپریم کورٹ نے وزیر ریلوے سے ایل ڈی اے کیس میں بھی بیان حلفی طلب کررکھا ہے

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …