تازہ ترین

انسداددہشتگردی عدالت نے مولانا خادم حسین رضوی سمیت 4 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

اسلام آباد(میڈیا92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک)انسداددہشتگردی عدالت نے تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی سمیت 4 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور چاروں ملزموں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں فیض آباد دھرنا، پولیس چوکی پر حملے اور تشدد مقدمات کی سماعت ہوئی،اے ٹی سی کے جج نے فیض آباد دھرنا، پولیس چوکی پر حملے اور تشدد کے مقدمات میں تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی سمیت دیگر ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ،دیگر ملزموں میں مولانا عنایت اللہ، ضیا اللہ خیری اور شیخ اظہر شامل ہیں،عدالت نے حکم دیا ہے کہ چاروں ملزموں کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

Back to top button