پشاور(میڈیا پاکستان) پشاور میں ڈینگی وائرس(peshawar dengue) پھر بے قابو ہو گیا ، 600 سے زائد افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں ڈینگی وائرس نے دوبارہ سے ڈیرے ڈال لیے ہیں ، 600 سے زائد افراد جان لیوا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 5 افراد اس وائر سے موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔
اس وائرس سے تہکال یونیورسٹی روڈ ، ورسک روڈ کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے سب اچھا ہے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔
