کراچی(میڈیا 92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر کسی جماعت کا قیادت کرنے والا کرپٹ نہیں ہو گا تو اس کے نیچے کام کرنے والے کبھی بھی کرپشن نہیں کر سکتے اور نہ ہی ان کی اس بات کی جرات ہوتی ہے کہ عوام کے پیسوں کی چوری کر سکیں۔بزنس کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لوگ پیسہ اورجائیدادیں بنانے کیلئے سیاست میں آتے رہے ہیں۔ بڑے سیاستدانوں کودیکھ لیں سیاست میں نہیں تھے توانکے پاس کیا تھا اورآج کتنا ہے۔ان کا کہناتھا کہ آج تک پی ٹی آئی جیسی سیاست کسی جماعت نے نہیں کی، اچھے لوگ اپنی عزت اورکاروباربچانے کیلیے سیاست میں نہیں آنا چاہتے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سیاست نہیں مافیا کا مقابلہ کرنا ہے، لند ن میں ڈیوڈ کیمرون کا پانامہ کیس میں نام آنے پر کاغذات جمع کروائے بلکہ کیس کرنے والوں کے خلاف مقدمے نہیں کروائے۔پاکستان میں پانامہ کے کیس کو عدالت میں کروانے والوں کے خلاف 10مقدمات کروا دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ ان کا تجربہ ہے کہ حکومت بنانے کے لیے اتحاد نہیں کرنا چاہیے۔خیبرپختونخوا میں اتحادیوں کی وجہ سے مشکلات پیش آئیں۔تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ قیادت کرپٹ نہ ہوتونیچے کے لوگ کرپشن نہیں کرسکتے اور اس کے نیچے لوگ پیسے نہیں بنا سکتے۔تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جس نے اپنے موجودہ وزیر کو جیل میں ڈال دیا۔انہوں نے کہا کہ یورپ میں لوگ ایماندار نہیں بلکہ ادارے مضبوط ہیں۔پاکستان میں سندھ حکومت میں وفاقی اداروں کو اجازت نہیںدی جاتی کہ کرپشن پر ہاتھ ڈال سکیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اجازت بھی دیتے ہیں وفاقی حکومت کو کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن پکڑیں اور چیلنج کرتے ہیںکوئی بھی حکومت کی کرپشن کو ڈھونڈ دیں۔
