نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے ملزمان کی ضمانت مسترد،مقدمے میں دہشتگردی کی دفعہ شامل

لاہور:(بیورورپورٹ میڈیا92نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعہ شامل کردی گئی۔
لاہور کینٹ کچہری میں سابق وزیراعظم نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے 3 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران استغاثہ نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان کا اقدام دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے لہٰذا مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں ملزمان عبدالغفور،ساجد اور منورنے درخواست ضمانت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں لہٰذا ان کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔
سماعت کے دوران انچارج انویسٹی گیشن تھانا قلعہ گجر سنگھ نےمقدمےکا ریکارڈ عدالت پیش کیا۔
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ مقدمےمیں دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے شامل ہے جس کے تحت جوڈیشل مجسٹریٹ کو سماعت کا اختیار نہیں جس کے بعد عدالت نے درخواست ضمانتیں مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …