صرف یورپ اور امریکا ہی نہیں……..افریقی ملک روانڈا میں بھی حکومت نے مساجد میں لاﺅڈ سپیکراذان دینے پر بھی پابندی عائد کردی

کیگالی(میڈیا92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک) صرف یورپ اور امریکا ہی نہیں بلکہ افریقہ سے بھی مسلمانوں کے لئے کوئی خیر کی خبر نہیں آ رہی۔ افریقی ملک روانڈا کو ہی دیکھ لیجئے جہاں حکومت نے مساجد میں لاﺅڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی لگادی ہے، یہاں تک کہ محض اذان کے لئے لاﺅڈ سپیکر استعمال کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کے رہائشیوں کی جانب سے شکایت موصول ہورہی تھی کہ اذان کی وجہ سے آرام او رمعمولات میں خلل واقع ہوتاہے جس کے بعد دارالحکومت کی مساجد پر پابندی عائد کردی گئی ہے کہ وہاں لاﺅڈ سپیکر استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 1500 سے زائد گرجا گھروں کو بھی بند کردیا گیا ہے کیونکہ ان پر بلڈنگ ضوابط کی پابندی نہ کرنے اور شور پیدا کرنے جیسے الزامات تھے۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاﺅڈ سپیکر پر پابندی عائد کرنے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے کیونکہ انہیں اب بھی اپنی عبادت آزادانہ طور پر کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ اس کے برعکس گرجاگھروں کو مکمل طور پر بند کردیا گیاہے اور تقریباً ڈیڑھ ہزار گرجاگھروں میں عبادت کیلئے جانے والے افراد کے پاس اب عبادت کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: گھریلو ملازم کا بیان

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور …