نقیب اللہ قتل کیس میں سپریم کورٹ نے سندھ پولیس کو پیر تک کی مہلت دے دی

اسلام آباد (میڈیا92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک) نقیب اللہ قتل کیس میں سپریم کورٹ نے سندھ پولیس کو رپورٹ جمع کرانے کے لیے پیر تک کی مہلت دے دی۔کراچی کی سپریم کورٹ رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کی۔اس دوران انہوں نے استفسار کیا کہ ”آئی جی صاحب !آپ یہاں کیوں بیٹھے ہیں ؟“اس پر آئی جی سندھ نے کہا کہ نقیب اللہ قتل کیس کے سلسلے میں حاضر ہوا ہوں۔چیف جسٹس نے پوچھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کہاں ہے ؟اس پر آئی جی سندھ نے کہا کہ ہمیں کچھ فوٹیجز ملی ہے مگر واضح نہیں ہے ،اے ایس ایف سے فوٹیج مانگی ہے ،منگل تک مہلت دی جائے۔اس پر جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ پیر تک مہلت دے رہے ہیں ،اسلام آباد میں پیش ہوں اور رپورٹ جمع کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا مشہور گانا ‘ہے جذبہ جنون’ کی ریکارڈنگ باتھ روم میں کی: علی عظمت کا انکشاف

پاکستان کے مشہور گلوکار علی عظمت نے اپنے مشہور گانے ‘ہے جذبہ جنون’ کے حوالے …