نون لیگ کیلئے نئی مشکل، بلدیاتی نمائندوں نے بڑی دھمکی دیدی

لاہور(سٹی رپورٹر میڈیا92نیوز) عوام کے مسائل حل کرنے کا عزم لے کر منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندے اپنے ہی مسائل میں پھنس گئے، گلی محلے کے مسائل ختم کرنے میں دشواریاں سامنے آئیں تو پنجاب بھر کے وائس چیئرمینز اپنی ہی حکومت کیخلاف سڑکوں پر آگئے۔

بلدیاتی نمائندے اختیارات نہ ملنے پر دوسرے روز بھی مال روڈ پر سراپا احتجاج ہیں، کہتے ہیں کہ اختیارات نہیں ملے، ووٹرز سے شرمندہ ہیں۔ جب ہاتھ ہی خالی ہوں گے تو عوامی مسائل کیسے حل کروائیں گے؟مال روڈ پر وائس چیئرمین اور کونسلرز کے احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔

بلدیاتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ اگر آج حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانےتو مسلم لیگ نون کو چھوڑ کر پی ٹی آئی سمیت دیگرجماعتوں میں شامل ہوجائیں گے۔
دوسری جانب حکومتی ممبران نے وائس چیئرمینز سے مذاکرات کیے لیکن کامیاب نہیں ہوسکے، مذاکرات کی ناکامی کے بعد بلدیاتی نمائندوں نے مسلم لیگ نون کے خلاف بھر پور مہم چلانے کی دھمکی دے دی

یہ بھی پڑھیں

عام انٹرنیٹ سے 45 لاکھ گُنا تیز انٹرنیٹ

برمنگھم: سائنس دانوں نے انٹرنیٹ اسپیڈ کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے جو موجودہ براڈ …